سبزیوں کے موسم اور اُس کی منڈیاں

آلو
:دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے نہ یہ سبزی ہے نہ فروٹ بلکہ یہ ایک جڑ ہے ایرانی اسے سیب زمینی کہتے ہیں اوکاڑہ پاکستان بھر میں آلو کی سب سے بڑی منڈی ہے جنوری تا مئی لدان ہوتا ہے عارف والا پاکپتن فروی تا جون پارا چنار سے جون تا ستمبر دستیاب ہوتا ہے مستونگ اگست تا اکتوبربارکھان نومبر قصور آلو کیلئے ملک کا دوسرا بڑا ضلع ہے جنوری سے اس کا آلو شروع ہو جاتا ہے اور دیپالپور (اوکاڑہ)کی منڈی میں آکر بکتا ہے۔
ارَوی
:جھنگ سے جون تااگست فیصل آباد مئی تا اگست شیخوپورہ، قصور مئی تا ستمبر دستیاب ہوتی ہے۔
بھنڈی
: حیدرآباد فروری تا اپریل سکھر نوشہروفیروز، دادو اپریل تا نومبر گوجرانوالہ مئی تا جولائی سرگودھا مئی جون ملتان ٹنڈو اللہ یار مارچ تا اکتوبر اپریل تا جون شیخوپورہ جون تا اگست لیہ مظفر گڑھ مئی تا اگست تک دستیاب ہوتی ہے۔
بھے
:کنول کے پھول کی جڑ ہے گھوٹکی اور نوشہرو فیروز اس کی بڑی منڈیاں ہیں مارچ تا مئی فراوانی سے دستیاب ہوتی ہے۔
پودینہ پالک دھنیا
:عارف والا پاکپتن نومبر تا فروری لیہ جنوری تا اپریل سرگودھا جون تا نومبر دستیاب ہوتی ہے ٹنڈو اللہ یار اکتوبر تا مارچ بلوچستان جون تا ستمبر موسم ہوتا ہے۔
پیاز
:میر پور خاص اور حیدر آباد سے نومبر تا اپریل بالائی سندھ سکھر، نواب شاہ سانگھڑ، گھوٹکی، مستونگ دستمبر تا مئی ملتان خانیوال اپریل تا جون گوجرانوالہ اپریل مئی وہاڑی مارچ تا جولائی اگست تا اکتوبر بلوچستان سے ڈیرہ مراد جمالی چاغی اور نوشکی سے اگست تا ستمبر قلات اکتوبر تا دستمبر منکیرہ (بھکر)نوشکی جون تا ستمبر اپریل تا جولائی اور اس کا دوسرا سیزن نومبر تا فروری ہے ٹنڈو اللہ یار اکتوبر تا فروری پشین ستمبر اکتوبر موسم ہے۔
ٹماٹر
:زیریں سندھ کا ضلع بدین ٹماٹر کی سب سے بڑی منڈی ہے نومبر تا اپریل دستیاب رہتا ہے دادو اور میر پور خاص نومبر تا جنوری تک ہوتا ہے تنگی (چارسدہ)دستمبر تا جنوری دستیاب ہوتا ہے ٹھٹہ فروری مارچ سانگھڑ فروری تا جون پنجاب میں اپریل سے جولائی تک ہوتا ہے سوات اگست تا نومبر ہوتا ہے حیدر آبادفروری تا اپریل بارکھان جون کا مہینہ موسم ہے۔
ٹنڈا
:منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ جون تا اگست لیہ اگست ستمبر ملتان اپریل تا جون تک دستیاب ہوتا ہے۔
گوبھی:نوشہرو فیروز اکتوبر تا فروری دادو نومبر تا جنوری عارف والا پاکپتن، خانیوال نومبر تا فروری گوجرانوالہ دسمبر تا اپریل لیہ اکتوبر تا دسمبر مظفر گڑھ جنوری تا اپریل شاہ کوٹ (ننکانہ اکتوبر تا مارچ)لورالائی سے جون تا ستمبر تک دستیاب ہوتی ہے۔
بند گوبھی
:عارف والا پاکپتن دستمبر تا مئی دستیاب ہوتی ہے۔
بینگن، توری، ٹنڈی کریلا
:ملتان اپریل تا جون عارف والا، پاکپتن فروری تا جون گوجرانوالہ اپریل تا اگست لیہ مئی تا اکتوبر دادو اپریل تا جون تک دستیاب ہوتی ہے۔
سبزمرچ:نوشہروفیروز فروری تا مئی سنجورو۔جھول (سانگھڑ)(جام شورو)نومبر تا مارچ سکھر نومبر تا جنوری دادو دسمبر تا فروری شیخوپورہ جون تا دسمبر گوجرانولہ اپریل تا جولائی لیہ اکتوبر تا جنوری کوٹ سلطان(لیہ)اپریل تاجون ٹنڈو اللہ یار فروری تا مئی تک دستیاب ہوتی ہے۔
شملہ مرچ:عارف والا، پاکپتن فروری تا جون گوجرانوالہ فروری تا جولائی لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اپریل تا جولائی دستیاب ہوتی ہے۔
شلجم:ظفر گڑھ، لیہ عارف والا، پاکپن نومبر تا اپریل گوجرانوالہ نومبر تا مارچ شیخوپورہ ننکانہ لاہور دسمبر تا اپریل دستیاب ہوتا ہے۔
کھیرا:گوجرانوالہ اپریل تا جولائی خانیوالی اکتوبر نومبر دستیاب ہوتا ہے۔
لوکی
:دادو سکھر مارچ تا اپریل ٹنڈو اللہ یار اکتوبر تا مارچ
مولی
:عارف والا پاکپتن دستمبر تا مئی گوجرہ (ٹوبہ ٹیک سندھ)جھنگ جون تا اگست لیہ اکتوبر تا دسمبر مظفر گڑھ جنوری تا جولائی تک دستیاب ہوتی ہے ٹنڈو اللہ یار نومبر تا مارچ
مٹر
:پاکستان میں سب سے بڑی منڈی گوجرانوالہ ہے دسمبر تا مارچ تک دستیاب ہوتا ہے اوکاڑہ دسمبر تا فروری عارف والا، پاکپتن دسمبر تا مارچ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ فروری تا مارچ ملتان جنوری تا اپریل تک دستیاب ہوتاہے۔