پشاور سبزی منڈی صوبہ خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی منڈی ہے مقامی طور پر سبزی و فروٹ کثیر مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔آڑو،سیب،اور جاپانی پھل کیلئے مشہو رہے جو کہ پاکستان بھر میں بھیجے جاتے ہیں افغانستان کا فروٹ سب سے پہلے پشاور ہی آتا ہے اور پھر ملک بھر کیلئے سپلائی ہوتا ہے۔سبزی و فروٹ کی بولی صبح دن نکلنے سے پہلے شروع ہوجاتی ہے۔ جبکہ آلووپیاز کی بولی 1بجے ہوتی ہے۔