منڈی بہاؤ الدین کی سبزی منڈی پنجاب کی بڑی منڈیوں میں شامل ہے یہاں کی مقامی پیداوار میں آلو سر فہرست ہے جس کا لدان یکم مارچ تا 15اپریل تک ہو تا ہے اسکے علاوہ بھنڈی اور ٹنڈا جون تا اگست اور امرود اگست تا ستمبر تک دستیاب ہوتے ہیں۔