کوٹ شاہاں کی سبزی منڈی سے جن سبزیوں وپھلوں کا لدان ہوتا ہے ان کے نام اور موسم مندرجہ ذیل ہیں آلو اور مٹر دسمبر تا مارچ گوبھی دسمبر تا اپریل،گاجراور شلجم نومبر تا مارچ،کریلا اپریل تا اگست،پیاز اور ٹماٹر اپریل تا مئی،بھنڈی اپریل سے اکتوبر،کدو اپریل سے جولائی، سبز مرچ اپریل تا اگست،فریش بین دسمبر تا جولائی،تربوز اور خربوزہ اپریل تا جون،کھیر ا،ٹنڈی اور ماڑو اپریل تا جولائی اور انکا دوسر ا موسم اکتوبر تا نومبر ہے۔بولی صبح 6سے 12تک اور شام 4سے 7بجے تک ہوتی ہے