ضلع قصور زرخیز علاقہ ہے آلو یہاں کی خاص پیداوار ہے جو دسمبر سے قبل ہی شروع ہوجاتی ہے اروی دوسری بڑی فصل ہے جو جون میں مارکیٹ میں آجاتی ہے نیز ہر قسم کی سبزی کی یہاں کثیر پیداوار ہوتی ہے۔قصور کی میتھی بھی اپنی مسحور کن خوشبو کی بناء پر ملک بھر میں مشہور ہے۔قصور منڈی میں سبزی و فروٹ کی بولی صبح5بجے شروع ہوجاتی ہے جو 9بجے تک جاری رہتی ہے۔دوسری دفعہ دن کے 2بجے دوبارہ مقامی سبزی وفروٹ کی بولی شروع ہوتی ہے جو شام 4بجے تک ہوتی ہے۔