ڈیرہ غازی خان چاروں صوبوں کے سنگم پر ایک اہم منڈی ہے بلوچستان کا فروٹ سب سے پہلے ڈیرہ غازی خان پہنچتا ہے۔اور یہاں سے سبزی جاتی ہے صبح 5بجے لوکل سبزیوں کی بولی ہوتی ہے آلو پیاز کی بولی 2سے4بجے تک ہوتی ہے۔ جبکہ سہ پہر 1بجے سے رات 10بجے تک بلوچستا ن کی سبزی فروٹ کی بولی ہوتی ہے بارکھان کے علاقے کا سیب گاجا اگست سے اس منڈی میں آجاتا ہے جبکہ کالا کلو ستمبر اور سبز کلو اکتوبر میں آتا ہے خوبانی مئی میں آجاتی ہے جبکہ آلوچہ جون میں آتا ہے۔لورا لائی سے گوبھی اور ٹماٹر جون سے آنا شروع ہوتا ہے اور ستمبر تک چلتا ہے۔