کوئٹہ کی مقامی سبزیاں اپریل تا ستمبر تک دستیاب ہوتی ہیں اور فروٹ نومبر تک دستیاب ہوتا ہے اس کے بعد مارچ تک سبزیاں اور فروٹ باہر سے آتا ہے سبزی اور آلو پیاز کی بولی صبح 6تا 9بجے ہوتی ہے جبکہ فروٹ 8تا12بجے تک فروخت ہوتا ہے باہر لدان کیلئے فریش فروٹ کی بولی 2تا4بجے تک ہوتی ہے افغانستان سے براستہ چمن آنے والے انگور سیب انار اور گرمے کا بھی مرکز ہے نیز ایران سے سیب اور سنگترہ بھی یہاں آتا ہے اور یہیں سے ملک بھر میں جاتا ہے